ساہیوال ‘کمسن بچی کا اغواء ، پولیس ناکے کا م آگئے ، تین اغواء کار گرفتار بچی بازیاب

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) گوگیرہ سے بچی کا اغواء پولیس یوسف والانے کمسن بچی نگینہ کو بازیاب کرالیا اور فیصل آباد کے تین ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کے چک 3-53آر سے محمد عثمان کی ایک کمسن بچی نگینہ اغواء کر کے ایک کار نمبر 5626ایل ای بی میں تین اغواء کار اغواء کر کے لیجا رہے تھے کہ ایک کمسن بچی کے اغواء کی اطلاع پر تھانہ نور شاہ اور تھانہ یوسف والا کی پولیس نے ناکہ بندی کر دی اور ریلوے پھاٹک گیمبر پر بچی کو اغواء کر کے لیجانے والے تین اغواء کاروں محمد اسرار ، سجاد احمد اور عبدالمجید کو گرفتار کر لیا اور بچی نگینہ کو بازیا ب کرا لیا اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

تینوں اغواء کار ملزموں کا تعلق 214ر ب فیصل آباد سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :