تحر یک انصاف کا احتجاج ‘ ایوان وزیر اعلی ‘گور نر ہا ؤس اورجاتی عمرہ کی سیکورٹی مزید سخت

وزراء کو بھی احتجاج کے راستوں سے دور رہنے کا مشورہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) لاہور میں تحر یک احتساب کے مارچ کے موقعہ پر ایوان وزیر اعلی ‘گور نر ہا ؤس اورجاتی عمرہ کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ‘وزراء کو بھی احتجاج کے راستوں سے دور رہنے کا مشورہ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز لاہور میں تحر یک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پو لیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں کی جانب سے ایوان وزیر اعلی ‘گور نر ہا ؤس اورجاتی عمرہ کی سیکورٹی مزید سخت کر تے ہوئے اضافی نفری بھی تعینات کی جبکہ وزراء کو بھی احتجاج کے راستوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ۔

متعلقہ عنوان :