چینی نائب وزیر اعظم کی صدر کریموف کی آخری رسومات میں شرکت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:59

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے نائب وزیر اعظم ژینگ گاؤ لی نے چین کے صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے کے طورپر ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کی آخری رسومات میں شرکت کی ،اس کا اعلان گذشتہ روز یہاں وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسلام کریموف جمہوریہ ازبکستان کے پہلے صدر تھے جو 1991ء سے صدارت کے عہدے پر فائز تھے ، 27اگست کو ان کے دماغ کی شہ رگ پھٹ گئی تھی جس پر انہیں ہسپتال داخل کردیا گیا تا ہم وہ جانبر نہ ہوسکے ، ان کی تجہیز و تکفین گذشتہ روز معروف تاریخی شہر ثمر قند میں کی گئی جو ان کا آبائی شہر ہے ، ان کے تین روزہ سوگ کی رسومات ہفتہ سے شروع کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :