چین نے ملزموں کیلئے” پلی بارگین“ کی منظوری دیدی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:59

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے قانون ساز ادارے نے جرائم کے مقدمات کیلئے ”پلی بارگین “کی منظوری دیدی ہے ، یہ قانون جر ائم کے فیصلوں میں توازن پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ، قانون کا نفاذ18شہروں میں کیا جائے گا ، جن میں بیجنگ ، ٹیان جن ، شنگھائی ، چانگشینزن ، ژیامن اور گوانگ ژو شامل ہیں ، اس منصوبے کی تجاویز سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹیڈنگ کمیٹی کو پیش کی تھی ،منصوبے کے مطابق جو ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرے گا اور پراسیکیوٹر کے سامنے ان کی رائے سے اتفاق کرے گا اور ایک بیان حلفی پر دستخط کردے گا تو اس کی سزا میں کمی کر دی جائے گی ، قانون کا نفاد آج چار ستمبر سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پلی بار گین کا قانون نیب پاکستان کے ادارے میں بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کوئی ملزم اقبال جرم کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی دولت کا ایک مخصوص حصہ نیب کو ادا کر کے مقدمے سے بریت حاصل کرسکتا ہے ، چین نے بھی یہ قانون پاکستانی قانون سے اخذ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :