ترکی : دہشتگردی حملوں کے خدشات کے پیش نظر آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:12

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) ترکی نے سکیورٹی خدشات کے باعث آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے سکیورٹی اقدامات کے تحت ملک بھر میں تمام آؤٹ ڈور شادیوں اور منگیوں کی تقریبات پر پابندی عائد کی جارہی ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ اگر کوئی شخص آؤٹ ڈور کسی ایسی تقریب کا انعقد کرے گا تو اسے پہلے حکام کو آگاہ کرنا ہوگا تاکہ سکیورٹی فورسز ضروری حفاظتی اقدامات کرسکیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ان نئے اقدامات کی پابندی نہیں کریگا تو اسے جرمانہ کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :