تحریک انصاف احتساب نہیں اقتدار چاہتی ہے، طلال چوہدری

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) ہم اندھیرے ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں، تحریک انصاف والے جان گئے ہیں کہ اگر حکومت نے مدت پوری کر لی تو 2018 میں مقابلہ نہیں کر سکیں گے ۔ یہ لوگ احتساب نہیں اقتدار چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما طلال چودھری نے تحریک انصاف کی ریلی کے ردعمل میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں اور نوازشریف عوامی مسائل حل کر رہے ہیں گزشتہ روز نواز شریف نے سڑک اور گوادر سی پیک کا افتتاح کیا ہم اندھیرے ختم کر رہے ہیں اور یہ ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں تحریک انصاف احتساب نہیں اقتدار چاہتی ہے الیکشن 2018 میں ہی ہوں گے اس حوالے سے کچھ لوگ غلط پیش گوئیاں کر رہے ہیں پہلے بھی کئی ستمبر گزرے اور کچھ نہیں ہوا اس بار بھی کچھ نہیں ہو گا ۔