حکومتی کر پشن ملک کیلئے ”کانگو وائر س“سے زیادہ خطر ناک ہیں ‘چوہدری محمدسرور

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومتی کر پشن ملک کیلئے ”کانگو وائر س“سے زیادہ خطر ناک ہیں ،کر پشن کے حمایتوں کے سواکوئی بھی سیاسی جماعت (ن) لیگ کے ساتھ نہیں مگر (ن) لیگ کے پاس احتساب کے سواکوئی راستہ نہیں ، حکمران خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں تو احتجاج اور دھر نے بھی نہیں ہوں گے ،تحر یک احتساب میں آنیوالے دنوں میں مزید تیزی آئیگی،اپوزیشن کا کر پشن کے خلاف اتحاد قومی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔

ہفتے کے روز تحر یک انصاف کے احتساب مارچ کے موقعہ پر شاہدرہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدسرورنے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار کیلئے نہیں کر پشن کیخلاف سڑکوں پر آئی ہے اور ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آج تمام اپوزیشن جماعتیں کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اس لیے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالے دونوں میں تحر یک احتساب میں مزید تیزی آئیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیساں اور کر پشن ملک کیلئے کانگووائر س سے زیادہ خطر ناک ہیں اس لیے ہمیں کر پٹ حکومت کو ختم کر نا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ کر پشن کے حمایتوں کے سواکوئی بھی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں اور (ن) لیگ سیاسی طور پر بھی تنہا ہو چکی ہے اور جو کوئی بھی (ن) لیگ کے ساتھ جا ئیگاوو اپنی سیاسی موت کو دعوت دیگا کیونکہ قوم حکمرانوں کا ساتھ دینے والوں کو بھی معاف نہیں کر یں گے ۔