ترک فورسزکے فضائی وزمینی حملے میں27عسکریت پسند ہلاک

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:33

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی اور زمینی حملوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے ستائیس ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ،علاوہ ازیں ہاکاری صوبے میں کی گئی فوجی کارروائی میں اس گروپ کے تیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہاکاری صوبہ کْرد اکثریتی علاقہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فوج نے ایک بیان میں کہاکہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی اور زمینی حملوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے ستائیس ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ہاکاری صوبے میں کی گئی فوجی کارروائی میں اس گروپ کے تیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہاکاری صوبہ کْرد اکثریتی علاقہ ہے۔ قبل ازیں ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا تھا کہ پی کے کے نے بم حملوں کا سلسلہ شروع کر کے قیام امن کے لیے سیاسی حل کا موقع گنوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :