امریکامیں ہتھیاروں کی خریداری زور و شور سے جاری ہے،ہتھیارسازامریکی ادارہ

پستول اور ہبنڈ گن کی فروخت چالیس فیصد اضافے کے ساتھ 207 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے،رپورٹ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) ہتھیار ساز امریکی ادارے اسمتھ اینڈ ویسن نے بتایا ہے کہ امریکی شہریوں کی جانب سے خود کو مسلح کرنے کا سلسلہ مکمل رفتار سے جاری ہے، سال کی دوسری سہ ماہی میں ان کا منافع دوگنا ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہتھیار بنانے والے امریکی ادارے اسمتھ اینڈ ویسن کے مطابق دستی ہتیھاروں جیسے کہ پستول اور ہبنڈ گن کی فروخت چالیس فیصد اضافے کے ساتھ 207 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اس ادارے کے سربراہ جیمز ڈیبنی کا خیال ہے کہ رواں برس فروخت اور منافع کے حوالے سے تمام اہداف حاصل کر لیے جائیں گے، ہم سہ ماہی کی اپنی کارکردگی سے بالکل مطمئن ہیں، امریکی ادارے ایف بی آئی کے مطابق قانونی طور پر ہتھیاروں کی خریداری سے قبل صارف کا پس منظر جانچنے کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے ،جولائی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایسی درخواستوں میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس کے دوران اب تک ایسی سولہ ملین درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہا تو گزشتہ برس کا 23 ملین کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ اس رجحان میں اضافے کی نمایاں وجوہات میں دہشت گردانہ حملوں اور اندھا دھند فائرنگ کے واقعات سے خود کو تحفظ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :