نئے اسکول تیار ، اردن میں ہزاروں شامی بچے اسکول جا سکیں گے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:32

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) بین الاقوامی فنڈنگ کے تناظر میں اردن نے وعدہ کیا ہے کہ رواں ہفتے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے لیے اسکولوں میں نئے کمرے بنا رہا ہے، جب کہ ہزاروں اساتذہ کو بھرتی کیا جا رہا ہے، تاکہ ان بچوں کی تعلیم کا سلسلہ پھر شروع ہو سکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے دفتر برائے اردن کے نمائندے رابرٹ جیکِنز کا کہنا تھاکہ بہت سے بچوں کے لیے ممکنہ طور پر یہ ایک طرح سے آخری موقع‘ ہو گا کہ وہ پڑھائی شروع کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ اگر یہ بچے بہت زیادہ عرصے تک اسکولوں سے دور رہے، تو ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے، جب یہ ناممکن ہو جائے گا کہ ان بچوں کو دوبارہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آمادہ کیا جا سکے۔