جرمن خفیہ ادارے نے خلاف قانون کارروئیاں کیں،ڈیٹاپروٹیکشن

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:05

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) جرمنی کے ڈیٹا پروٹیکشن شعبے کی محتسب نے کہا ہے کہ ملکی خفیہ ایجنسی نے قانون کے منافی کارروائیاں کی ہیں،جرمن خفیہ ادارہ نے فریڈم آف انفارمیشن کے ضوابط کو بھی توڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے خفیہ ادارے بی این ڈی کے بارے میں رپورٹ ڈیٹا پروٹیکشن اور معلومات کی آزادی کی کمشنر اندریا ووسہوف نے مرتب کی ہے۔

رپورٹ میں ووسہوف نے خفیہ ادارے کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اْس کی کئی کارروائیوں کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

معلومات کے تحفظ اور رسائی کی جرمن محتسب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بغیر کسی فانونی بنیاد کے بی این ڈی نے ایک منظم انداز میں عام لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کیں ہیں۔ اندریا ووسہوف نے اپنی رپورٹ میں شکایت کے انداز میں بیان کیا کہ خفیہ ادارے نے انہیں اِس رپورٹ کو مرتب کرنے سے باز رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔

خاتون کمشنر کے مطابق ایسا کر کے ملکی خفیہ ادارے نے اْس مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا، جس کے تحت ان کو ڈیٹا پروٹیکشن کے کمشنر کا منصب سونپا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خفیہ ایجنٹوں نے اْن کا پیچھا اْس وقت چھوڑا جب انہہیں یقین دلایا گیا کہ وہ ادارے کے امور پر نظرِثانی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :