امریکا افغان فورسز میں بچہ بازی کے خلاف اقدامات اٹھائے،کانگریس

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء)امریکی قانون سازوں نے واشنگٹن حکومت پر زور دیا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے لڑکوں کو جنسی غلام بنانے کے خلاف سخت تر لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن ڈنکن ہنٹر نے امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر سے افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی میں بچوں کے ریپ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ ہفتے ہنٹر کو ان کے مطالبے کے جواب میں خط تحریر کیا ہے جس کے مطابق اس جرم کے مرتکب افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی اہلکار افغان فوجیوں کی جانب سے بچہ بازی یا انسانی حقوق کی کسی دوسری خلاف ورزی میں ملوث ہونے کے شبے پر فوری طور پر افغان حکام کو اطلاع دینے کے پابند ہوں گے۔