دوروزہ جی ٹوئنٹی کانفرنس کل چین میں شروع ہوگی،صدرجن پنگ ا فتتاح کریں گے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ اتوار کو جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کا افتتاح کرینگے۔دنیا کی اہم معیشتوں کے سربراہان اتوار سے پیر تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں اہم فیصلے کرینگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہانگ ڑو یو میں ہونے والی کانفرنس کا موضوع ”جدت پسندانہ تندرست و توانا ، مربوط اور مشمولہ عالمی معیشت “ ہے ۔

جی ٹوئنٹی گروپ دنیا کی معیشت کے 85فیصد سے زائد کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ عالمی آبادی کا دوتہائی ہے ۔چین نے دسمبر 2015ء میں جی ٹوئنٹی گروپ کی صدارت سنبھالی ، جی ٹونئٹی گروپ کو درپیش انتہائی خام عالمی معیشت میں بتدریج بحالی کا حصول اور مالیاتی خطرات کے انبار کی وجہ سے پیدا شدہ اقتصادی بحرانوں سے تحفظ کرنا ہے تا ہم اس کے ساتھ عالمی اقتصادی گورننس کی اصلاح کرنے کی کوششیں بھی مساوی اہمیت کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

آٹھ برس قبل جبکہ پہلی جی 20 سربراہی کانفرنس واشنگٹن میں منعقد ہوئی تھی ، عالمی گورننس بیشتر چینیوں کے لئے غیر مقبول اصلاح تھی ، یہ اصلاح 2008ء کے عالمی مالیاتی بحران کے ازالے کے دوران چینی سیاسی کلام کا حصہ بنی ۔2014ء میں برسبین میں منعقدہ جی 20 کانفرنس میں چینی صدر نے رکن ممالک پر زور دیا کہ عالمی اقتصادی گورننس کو بہتر بنایاجائے اور منصفانہ ، جائز ، مشمولہ اور منظم بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لئے کوشش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :