شام میں ایرانی فوجی جنرل چھ افغان اورپاکستانی جنگجوؤں سمیت ہلاک

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:04

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) شام میں جیش الحر کے حملے میں ایران فوج کا جنرل چھ افغان اورپاکستانی جنگجوؤں سمیت ماراگیا،ایرانی میڈیا کے مطابق شام کے وسطی علاقے حماتہ کے شمال میں جاری لڑائی کے دوران جیش الحر کے حملے میں ایران فوج کا ایک جنرل ہلاک ہوگیا۔ مقتول کی شناخت میجر جنرل داریوش درستی کے نام سے کی گئی ہے جو پاسداران انقلاب سے وابستہ رہ چکا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل درستی حماتہ کے شمال میں حلفایا کے مقام پر شامی اپوزیشن کی نمائندہ فوج جیش الحر کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک ہوا۔جنرل درستی کئی ماہ سے شام میں مقیم تھے اور وہ شامی اپوزیشن کے خلاف جنگ میں شامی فوج اور اس کی حامی ملیشیاوٴں کی عسکری رہ نمائی کررہے تھے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں بشار الاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے چھ افغان اور پاکستانی جنگجووٴں کو ایران کے قم شہر میں دفن کردیاگیا۔ خیال رہے کہ ایرانی فوج کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2011ء کے بعد سیشام میں جاری لڑائی کے دوران اس کے 1200 فوجی افسر اور اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں مگر شام میں ہلاک ہونے والیایرانی فوجیوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :