پاکستان میں مجرمانہ دہشت گردی پر جامعہ الازھر کی مذمت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:02

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر نے مردان کی کچہری میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اورمطالبہ کیاہے کہ عالمی برادری دہشت گردی کی روک تھام میں پاکستان سمیت دنیا کے دوسرے ملکوں کیساتھ مل کر کام کریں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی تازہ واردات مجرمانہ دہشت گردی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ الازھر اس مجرمانہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کسی دین اور مذہب کے تابع نہیں اور نہ اسلام اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے۔

دہشت گردی اسلام سمیت تمام آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے خلاف ہے۔مصر کی عالمی درسگاہ کی طرف سے عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام میں پاکستان سمیت دنیا کے دوسرے ملکوں کیساتھ مل کر کام کریں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

متعلقہ عنوان :