پشاور، کرسچن کالونی و آس پاس میں سرچ آپریشن،150مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) پولیس نے پشاور کی کرسچن کالونی اور آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 150 مشتبہ افراد کو زیر حراست میں لے لیا ،ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز 4 دہشت گردوں کو مار کر علاقے کو تخریب کاری کی بڑی کارروائی سے بچالیا تھا اور کرسچن کالونی پشاورمیں گزشتہ روزہونیوالے واقعے کے بعد رات گئے اور ہفتہ کی صبح کینٹ اور رورل پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 150 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کرسچن کالونی میں گزشتہ روز ہونیوالے واقعہ کے بعد کینٹ اور رورل پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے، جس میں 19 پستول،4 بندوق،3 رائفل اور ایک کلاشنکوف شامل ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 30بے گناہ افراد کو رہا کردیا گیا ہے باقی120افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے ان میں بھی اگر کوئی بے گناہ ہوا تو اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ کسی کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی ، عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی اداروں کے تعاون کررہی ہے تاہم مزید عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :