براک اوباما اوربرطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات کل ہو گی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:42

واشنگٹن ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما چین میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر اتوار کو برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے ملاقات کریں گے۔ تھریسا مے کے رواں سال جولائی میں اقتدار میں آنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہو گی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق دونوں رہنما باہمی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔یادرہے کہ براک اوباما نے بریگزٹ کی مخالفت کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق براک اوباما جی 20 اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ امریکی صدر کی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :