روس ترک سرمایہ کاری فنڈ جلد فعال ہو جائے گا،کرل دیمیتری یاف

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:40

ماسکو ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) روس سرمایہ کاری فنڈ کے صدر کرل دیمیتری یاف نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کا آغاز آئندہ سال سے ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیمتری یاف نے یہ بات روسی شہر ولا دی ووسٹک میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں اسی وجہ سے مشترکہ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔