وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں،کالاشاہ کاکو میں بائی پاس کی تعمیر سے علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ،رانا تنویر حسین

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:26

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے برسرے قتدار آتے وقت توانا ئی بحران ور دہشتگردی سمیت دیگر بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا ۔

پاکستان کی صورتحال ایسی نہ تھی جیسی اب نظر آتی ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو اپنے ویژن کے مطابق جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں ، ملک بھر میں توانائی پراجیکٹس،انفرا سٹریکچر،سڑکوں اور موٹر ویز کی تعمیر سمیت پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ان کے حلقے کالاشاہ کاکو میں بائی پاس کے افتتاح سے علاقے کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ بائی پاس کی تعمیر سے کالاشاہ کاکو سے لاہور کا فاصلہ 20 کلو میٹر کم ہو جائے گا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے عوامیہ کالونی پر ریلوے پھاٹک پر پل ، شیر شاہ سوری روڑ اور اسلام آباد لاہور موٹر وے پر انٹر چینج کی تعمیر کے اعلان سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے اسی ویژن کی وجہ سے عوام کے دلوں میں ہر دل عزیز لیڈر ہیں۔

متعلقہ عنوان :