امریکا کا آسٹریلیا سے چین کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:01

سڈنی ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) امریکا کے سینئر فوجی افسر نے کہا کہ آسٹریلیا کو امریکا کے ساتھ مضبوط اتحاد اور چین کے ساتھ قریبی تعلق میں سے ایک کو منتخب کرنے اور بحیرہ جنوبی چین پر چین کے دعوے کے بارے میں مزید سخت موقف اپنانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف کرنل ٹوم ہینسن نے آسٹریلیا براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ریڈیو پر انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا کو امریکا کے ساتھ اتحاد اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات میں سے ایک کو منتخب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو دونوں ممالک سے اپنے تعلقات کے بارے میں فیصلہ اپنے قومی مفاد کو ذہن میں رکھ کر کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :