ترکی سے غیرقانونیطور پر یونان جانے والے افرا کی تعداد اگست میں 1670 تک پہنچ گئی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:01

ایتھنز ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کے خواہاں پناہ گزینوں کی تعداد اگست میں 90 فیصد بڑھتے ہوئے ایک ہزار 670 تک پہنچ گئی ہے۔ترک کوسٹ گارڈ کے ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماہ اپریل میں غیر قانونی طور پر یونان کے جزیرے جانے کے خواہاں 717 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خانہ جنگی اقتصادی حالات اور غیر سیاست صورتِ حال کی وجہ سے اپنے اپنے ملکوں کو ترک کرتے ہوئے یورپ جانے کے خواہاں پناہ گزینوں کے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان 18 مارچ کو طے پانے والے سمجھوتے کے بعد سے اس تعداد میں کافی حد تک کمی دیکھی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ہائی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ اگست میں یونان کے جزیرے جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :