امریکی نجی کمپنی کے راکٹ میں دھماکے کے نتیجہ میں سیٹلائٹ کی تباہی سے اسرائیلی خلائی صنعت پر کاری ضرب لگی ،اسرائیلی خلائی ادارے کا اعتراف

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:01

تل ابیب ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) امریکی نجی کمپنی کے راکٹ میں دھماکے کے نتیجہ میں سیٹلائٹ کی تباہی سے اسرائیلی خلائی صنعت پر کاری ضرب لگی ہے۔اسرائیل کے خلائی ادارے نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے ایک خلائی مرکز میں اس کے مواصلاتی سیٹلائٹ عاموس 6 میں دھماکے سے اسرائیلی خلائی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے خلائی ادارے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے عاموس 6 سیٹلائٹ سے اس کو 2 سو ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے اور اسرائیل کی خلائی صنعت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔ صیہونی حکومت کے خلائی ادارے کے سربراہ اسحاق بن اسرائیل نے کہا ہے کہ اس سیٹلائٹ کی تباہی سے غیر معمولی نقصان ہوا ہے اوراگراس کی تلافی نہ کی گئی تو اسرائیلی خلائی ادارے کے مستقبل بارے شکوک و شبہات پیدا ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ کی جگہ دوسرے سیٹلائٹ کی تیاری میں کم ازکم تین سال کا عرصہ لگے گا۔

متعلقہ عنوان :