چوہوں نے کراچی انتظامیہ کی ناک میں دم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:44

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 ستمبر2016ء) : پشاور میں شہریوں کو تنگ کرنے اور خصوصی طور پر بچوں میں بیماریاں پھیلانے کے بعد اب چوہوں نے کراچی انتظامیہ کی ناک میں بھی دم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی انتظامیہ نے بتایا کہ چوہوں نے کے ایم سی کا ریکارڈ کُترنا شروع کر دیا ہے جس سے تنگ آ کر کے ایم سی کے ڈائریکٹر کونسل غفران احمد نے مئیر کے پرنسپل سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا۔

خط میں بتایا گیا کہ کے ایم سی کی پُرانی بلڈنگ میں چوہے کے ایم سی کے تاریخی ریکارڈ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ چوہوں نے کونسل کی جانب سے منظور کی جانے والی قراردادوں کا پیش قیمت ریکارڈ بھی کُترنے سمیت کونسل ہال کے مائیک سسٹم کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ عمارت سے چوہوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :