امریکا اور روس شام کے معاملے پر جلد ایک پیج پر ہوں گے، پیوٹن
ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:39
(جاری ہے)
اسی ضمن میں جب روسی صدر ولادیمیر پوتن سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، البتہ میں یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ ہم آگے کی سمت سفر جاری رکھیں گے۔
توقع ہے کہ جلد ہی ہم متفقہ اور پسندیدہ لائحہ عمل پر متفق ہوجائیں۔ انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کے صبر کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام بات چیت کے ذریعے شام کے تنازع کا کوئی درمیانہ حل ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔البتہ صدر پوتن نے تسلیم کیا کہ شام کے بارے میں جاری مذاکرات مشکلات سے بھی دوچار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ایک اہم مسئلہ شام میں اعتدال پسند اپوزیشن کا تعین اور اس کی النصرہ فرنٹ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے علاحدگی بھی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی اور روسی فوجی حکام شام کے ایشو پرمذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جاری مذاکراتی عمل میں شام کے ان علاقوں کے نقشے کے ذریعے نشاندہی کرنا ہے کہ آیا کون سے علاقے شام کی اعتدال اپوزیشن کے زیرکنٹرول ہیں اور کون سے شدت پسند باغیوں کے قبضے میں ہیں۔ اسی طرح شامی رجیم کے زیرکنٹرول علاقوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ داعش اور النصرہ جیسے گروپوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں فوجی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق بھی پایا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.