گبون میں متنازعہ انتخابات کے خلاف درجنوں مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:36

لبرول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) افریقی ملک گبون میں صدارتی الیکشن کے نتائج نے ملک میں بحران کی صورتحال پیدا کردی ہے اور پرتشدد مظاہروں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں داخل ہوگئے ۔ پرتشدد احتجاج میں متعدد گاڑیوں اور سرکاری املاک کو نظر آتش کردیا گیا جن میں ایک اخبار کا دفتر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انتخابی نتیجے کے خلاف ہزاروں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ کی۔ تاہم ان مظاہروں کا دائرہ مزید پھیلتا جارہا ہے۔گزشتہ روز مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں داخل ہوگئے ۔ پرتشدد احتجاج میں متعدد گاڑیوں اور سرکاری املاک کو نظر آتش کردیا گیا جن میں ایک اخبار کا دفتر بھی شامل ہے۔پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کر ناپڑا ،ان ہنگاموں میں کم از کم دو ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :