ہلیری نے ذاتی ای میل سروراپنی سہولت کے لیے استعمال کیا،ایف بی آئی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سابق وزیرخارجہ اورڈیموکریٹک صدارتی امیدوارہلیری ہیلری کی ای میلز سے متعلق تحقیقاتی دستاویزات جاری کردیں،عرب ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی حکام کے مطابق ہیلری سے لیے گئے ساڑھے تین گھنٹے طویل انٹرویو میں اْن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ انہوں نے ذاتی ای میل سرور اپنی سہولت کے لیے استعمال کیا اور اس کے قانونی پہلووں سے متعلق انہیں کسی نے آگاہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی دستاویزات کے مطابق ہلیری کا کہنا تھا کہ ان کو بالکل یاد نہیں کہ انہوں نے کوئی ایسی ای میل موصول کی ہو جو ان کو اپنے ذاتی سرور پر نہیں کرنی چاہیئے تھی ۔