رحیم یار خان ،خانپور روڈ پر کارکے کھائی میں گرنے سے 3افراد زخمی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:28

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء ) رحیم یار خان میں ترنڈہ سوائے خان میں خانپور روڈ پرکارکے کھائی میں گر نے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

خانپور روڈ پر کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی ، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوار تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تینوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ تینوں افراد خانپور سے رحیم یار خان آرہے تھے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :