پشاور،کرسچن کالونی اوراطراف میں سرچ آپریشن،120زیر حراست،اسلحہ برآمد

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء ) پشاور کی کرسچن کالونی اور آس پاس کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 120 مشتبہ افراد کو زیر حراست میں لے لیا جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز 4 دہشت گردوں کو مار کر علاقے کو تخریب کاری کی بڑی کارروائی سے بچالیا تھا۔

(جاری ہے)

کرسچن کالونی پشاورمیں گزشتہ روزہونیوالے واقعے کے بعد کینٹ اور رورل پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 120 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کرسچن کالونی میں گزشتہ روز ہونیوالے واقعہ کے بعد کینٹ اور رورل پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں 19 پستول،4 بندوق،3 رائفل اور ایک کلاشنکوف شامل ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد سے تفتیش جاری ہے، کلیئر ہونے والے بیگناہ افراد کو رہا کردیا جائے گا۔