وزیر اعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے پلانٹ کا افتتاح کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:07

وزیر اعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 ستمبر2016ء) : وزیر اعظم نوازشریف آج فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے 40میگاواٹ کوئلے سےبجلی پیدا کرنے والے پہلےنجی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ستارہ کیمیکل انڈسٹریزکی جانب سے لگائے جانے والے اس نجی پاور پلانٹ کےذریعے 40 میگاوٹ تک بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل ہوا،وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نجی شعبے کی جانب سے اس قسم کے منصوبوں کا آغاز انتہائی حوصلہ افزاہے، ان منصوبوں سے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

کوئلے سےچلنے والا بجلی گھر صنعتی شعبے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور منفرد منصوبہ ہے۔اس منصوبہ میں خود کار نگرانی کا نظام بھی موجود ہے جس کے ذریعے اس کی حفاظت ممکن بنائی جاسکی گی۔