امریکی عوام کو اپنے صدارتی امیدواروں پر اعتماد نہیں ہے، سروے رپورٹ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:58

واشنگٹن ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) امریکی سروے کے مطابق ووٹرز کی اکثریت دونوں صدارتی امیدواروں پر اعتماد نہیں کرتی ہے۔سافولک یونیورسٹی اور اخبار یو ایس ایس ٹوڈے کی مشترکہ سروے رپورٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن کے بارے میں 51 فیصد اور ارب پتی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں 59 فیصد عوام نے عدم اعتمادکا اظہار کیا ہے۔

سروے میں شرکت کرنے والے 20 فیصد افراد نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

امریکا میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق 73 فیصد عوام نے کہا ہے کہ کسی تیسری پارٹی کے امیدوار کو بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ سروے رپورٹوں کے مطابق 51 فیصد خواتین ہلیری کلنٹن کی حمایت کرتی ہیں اور ٹرمپ کو صرف 35 فیصد خواتیں کی حمایت حاصل ہے۔ امریکی مردوں نے یکسان طور پر دونوں نامزد امیدواروں کی حمایت کی ہے43 فیصد نے ہلیری کلنٹن اور42 فیصد نے ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔ امریکا میں اٹھاونویں صدارتی انتخابات نومبر میں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :