روسی وزیر خارجہ کا مغرب اور امریکا پر روس کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا الزام

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:58

ماسکو ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغرب بالخصوص امریکا روس کو خطرہ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپ امریکہ کے دباوٴ اور اس کے زیراثر روس سے اپنے تعلقات منقطع کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ڈکٹیشن کے مطابق یورپ کا روس کے ساتھ تعلقات منقطع کرنا مغرب کے خود اپنے اصولوں کے خلاف ہے۔

لاوروف نے کہا کہ یورپی یونین کے حالات سے سب واقف ہیں۔

(جاری ہے)

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین میں اتحاد اور باہمی تعاون ایک ایسے بیوروکریٹک نظام پر استوار ہے جو یورپ کی سرحدوں کے پار سے بن کر آیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو داخلی تضادات سے عاری یورپ کا خواہاں ہے اور یورپ کو اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے ان کی اصلاح کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ روس ایک معتبر پارٹنر اور شریک کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے جس کی نظر میں اس کے رکن ملکوں کے مفادات کی اہمیت ہو نہ یہ کہ وہ بیرونی ملکوں کے جیو پولیٹیکل مفادات کو اہمیت دے کہ جن کا علاقے کے عوام اور معیشت سے کوئی تعلق نہیں ہے

متعلقہ عنوان :