جمہوریہ کانگو میں ہیضے کی وباء سے 570 افراد ہلاک،ڈبلیو ایچ او

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:58

کنساشا ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) عالمی ادارہء صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں ہیضے کی وباء نے 570 افراد کی جان لے لی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کانگو میں اس سال کے آغاز سے پھوٹنے والی ہیضے کی وباء پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کانگو میں اس وباء سے تقریباً 18 ہزار افراد کو متاثرہوئے ہیں جن میں سے پانچ سو سترہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کانگو کے دارالحکومت کنساشا میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اس مرض سے دنیا بھر میں ہر سال ایک لاکھ بیالیس ہزار اموات واقع ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :