جنوبی افریقہ میں قتل کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:57

کیپ ٹاؤن ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) جنوبی افریقی پولیس کے کرائمز ریسرچ کے شعبے نے کہا ہے کہ اپریل 2015ء سے لیکر مارچ 2016ء کے بارہ مہینوں میں مختلف شہروں اور قصبوں میں قتل کی اٹھارہ ہزار 673 واردتیں ہوئی ہیں۔ ایسے واقعات میں یہ اضافہ پانچ فیصد ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کے کرائمز ریسرچ شعبے کے سربراہ نارمن سیکوکونے کہا ہے کہ قتل کے یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جنوبی افریقہ میں اس عرصے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 51 قتل کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ گھروں اور دفاتر میں ڈاکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :