قبر میں دفن لڑکی کی چیخیں سن کر تابوت کھولا گیا مگر۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 ستمبر 2016 23:58

قبر میں دفن لڑکی کی چیخیں سن کر تابوت کھولا گیا مگر۔۔۔۔

ایک ویڈیو کلپ میں لوگوں کو ایک قبر میں سے تابوت نکال کر اسےکھولتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تابوت کو قبر میں سے دفن لڑکی کی چیخیں سنائی دینے پر کھولا گیا تھا۔خیال تھا کہ 16سالہ نیسی پریز کو قبر میں زندہ دفنا دیا گیا ہے۔
قبرتوڑ کر تابوت نکالنے کا یہ واقعہ مغربی ہونڈرس کے ٹاؤن لا انٹراڈا میں پیش آیا۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ آگ میں پھنسنے کی وجہ سے لڑکی کو دل کا دورہ پڑا تھا ، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اس کے خاندان والوں نے اسے دفنا دیا۔اگلے دن قبرستان میں اس کے بوائے فرینڈ کو اس کی قبر سے چیخوں کو آواز سنائی دی تو اس نے گارڈ کو بلا کر اس سے آواز کی تصدیق کی۔ گارڈ نے بھی کہا کہ اسے بھی آواز آ رہی ہے۔اس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے قبر کھولنے کا فیصلہ کیا تاہم اس میں بھی کئی گھنٹے لگ گئے۔ جب قبر کھولی گئی تو لڑکی بدستور مردہ تھی۔ ڈاکٹروں نے دوبارہ چیک کرنے پر بھی یہی کہا کہ لڑکی کو مردہ ہی دفن کیا گیا تھا۔ چیخوں کی آوازیں لڑکے کا وہم ہونگی۔تاہم یہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ تابوت کا شیشہ کیسے ٹوٹا۔