فارم سے ایک نہ دو اکٹھی 500گائیں چوری ہوگئیں۔کسانوں کو بتاتے ہوئے بھی شرم آنے لگی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 ستمبر 2016 23:58

فارم سے ایک نہ دو اکٹھی 500گائیں چوری ہوگئیں۔کسانوں کو بتاتے ہوئے بھی ..

نیوزی لینڈ کے ایک کسان کا کہنا ہے کہ اس کے فارم سے 500 گائیں چوری ہوگئیں ہیں۔ پولیس کو یقین ہے کہ ساؤتھ آئی لینڈ کے فارم سے چور ایک ہی بار میں 500گائیں نہیں لے کر گئے بلکہ چوری کی کئی وارداتیں ہوئیں ہیں کیونکہ چوری کی ایک ہی واردات میں اتنے مویشیوں کو لے جانا مشکل کام ہے۔
کسان کے وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ اس کے فارم سے اتنی زیادہ گائیں چوری ہو سکتی ہیں اس لیے چوری کی اس واردات کے بارے میں بتاتے ہوئے اسے کافی شرمندگی ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ اگست کے آخر میں اس نے اپنی گایوں کی گنتی کی تو 1300 گایوں میں سے 500 کم تھیں۔اس سے پہلے اس نے جولائی میں پوری 1300گائیں گنی تھیں۔
چوری ہوجانے والی ہر گائے کی قیمت 1500 نیوزی لینڈ ڈالر یا تقریباً 1لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے تھی۔ اس طرح اس کسان کا تقریبا پونے چھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا۔
مقامی کسانوں ، جو اس چوری پر خاصے حیرت زدہ اور شرمندہ نظر آئے، کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر کسی چوری کا نہیں سنا۔