دنیا کی تیز ترین مرچوں والی نوڈلز کھا کر برطانوی شخص بہرا ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 ستمبر 2016 23:57

دنیا کی تیز ترین مرچوں والی نوڈلز کھا کر برطانوی شخص   بہرا ہوگیا

ایک برطانوی شخص دنیا کی تیز ترین مرچوں والی نوڈلز کھا کر بہرا ہوگیا۔22سالہ بن سوماڈیویریا کا تعلق لندن سے ہےا ور وہ پیشے کے لحاظ سے باورچی ہے۔وہ انڈونیشیا گیا تو وہاں اس نے گلی میں ایک ریسٹورنٹ دیکھا جہاں ”ڈیتھ نوڈلز“ پیش کی جاتی تھی۔
یہ نوڈلز تاباسکو سے 4000 گنا ور برڈ آئی مرچوں سے 100 گنا تیز ہوتی ہے۔اس نوڈلز کی ریٹنگ 2 لاکھ سکوول یونٹ ہے، جو کھانے مرچیلے ہونے کی پیمائش کا ایک یونٹ ہے۔

باضابطہ طور پر دنیا کی تیزترین مرچوں کا نام Carolina Reaper ہے جس میں 22 لاکھ سکوول یونٹ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


بین کا کہنا ہے کہ جب اس نے نوڈلز کھائے تو اسے ایک دم بہت سا پسینہ آنے لگا، اسے چکر آئے اور کئی منٹوں تک اسے سنائی دینا بند ہوگیا۔
بین کا کہنا ہے جب اسے کچھ سنائی دینے لگا تو اس نے پانی کے 6 گلاس پیے، ملک شیک پیا ، ٹھنڈے کیلے کھائے مگر اس کے چکر اور منہ کی مرچیں پھر بھی نہ گئیں۔
بین کا کہنا ہے کہ اس نوڈلز سے زیادہ تیز مرچیں اس نے کبھی نہیں کھائی،جس کے کھانے کے چند سیکنڈ بعد ہی اسے پسینے آنے لگا اور وہ بیمار ہوگیا۔بین کا کہنا ہے کہ کچھ مقامی افراد ان نوڈلز کی پلیٹ ختم کر چکے ہیں، جو واقعی ایک پاگل پن ہے۔

متعلقہ عنوان :