Live Updates

الطاف حسین غدار وطن ہے اسے پاکستان لا کر عبر تناک سزا دی جائے ، عمران خان کے احتجاج سے وزیراعظم کو فر ق نہیں پڑے گا ، دھرنے کرنے والے پاکستان کی قسمت کو کھوٹا اور ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اورنج ٹرین منصوبے سے ہمارے ثقافتی ورثے کو کوئی خطرہ نہیں ، یہ پاکستان کے غریب عوام کا منصوبہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 2 ستمبر 2016 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ الطاف حسین غدار وطن ہے اسے پاکستان لا کر عبر تناک سزا دی جائے ، عمران خان کے احتجاج سے وزیراعظم کو فر ق نہیں پڑے گا ، دھرنے کرنے والے پاکستان کی قسمت کو کھوٹا اور ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اور نج ٹرین منصوبے سے ہمارے ثقافتی ورثے کو کوئی خطرہ نہیں ، یہ پاکستان کے غریب عوام کا منصوبہ ہے ۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف زہر فشانی کی ہے ، زہر اگلنے پر اس کو پاکستان بلا کر عبرتناک سزا دینی چاہیے ، ہمیں یقین ہے کہ برطانوی حکومت اس معاملے پر ہماری پوری مدد کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے احتجاج سے وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑتا پاکستان ترقی رہا ہے جسے روکنے کے لئے دھرنے دیئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے والے پاکستان کی قسمت کو کھوٹا کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی سوچ کرپٹ ہے اس لئے اس کو سب کرپٹ نظر آتے ہیں ، آج یہ نوبت آگئی ہے کہ عمران خان ’’ق لیگ ‘‘ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں ، یہ اس قوم کے ساتھ مذاق کرنے والی بات ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے ایک طرف قرضہ گروپ اور دوسری طرف قبضہ گروپ کھڑے ہیں ۔

عمران خان کو پہلے ان کا محاسبہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین نے سٹے آرڈر کے باجود یہاں سرمایہ کاری کی ہم نے اورنج لائن منصوبے پر اچھا ہوم ورک کیا جس وجہ سے میٹرو اور اورنج ٹرین کے منصوبوں سے اربوں روپوں کی بچت کی گئی۔ اورنج ٹرین منصوبے کی گیارہ سائٹس پر ہائی کورٹ کے آڈر کی وجہ سے کام بند ہوا پڑا ہے ،ہم نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

شہباز شریف نے میڈیا سے گلہ کیا کہ ان کے ترقیاتی منصوبوں کو مثبت انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا ۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں بارشوں سے اتنے برے حالات کبھی نہیں ہوئے جو میدیا پر دکھائے جا تے ہیں ۔ لاہور میں بارشوں کے انخلا کے لئے اچھا انتظام موجود ہے ۔ میڈیا پر جانبدرانہ رپورٹنگ کی جاتی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے بجلی کے منصوبوں سے سو ارب روپے کی بچت کی ہے ۔میں اپنے خون سے لکھ کے دینے کو تیار ہوں کہ ہم نے بچت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا عوام سے 2018کا وعدہ تھا اور انشاء اﷲ 2018میں ہم لوڈ شیڈنگ ختم کر کے دکھائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات