تحریک انصاف نے احتساب مارچ کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 ستمبر ۔2016ء ) تحریک انصاف نے کل بروز ( ہفتہ ) کو ہونے والے احتساب مارچ کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔ سکیورٹی پلان کے مطابق سات اعشاریہ نو کلو میٹر لمبے روٹ کو سکیورٹی کے حوالے سے تین حصوں میں تقسیم کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انصاف ٹائیگر فورس، انصاف یوتھ ونگ اور انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن تینوں حصوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ ہر حصے میں چار چار سو نوجوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :