امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کراچی پہنچ گئے ہیں

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کراچی پہنچ گئے ہیں۔ سراج الحق نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کا اہم اجلاس کل ادارہ نور حق میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی کی صورت حال کاجائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔