کراچی ٹریفک پولیس کو نئے ٹریفک چالان سسٹم کے لئے 380 ڈیجیٹل ٹکٹنگ مشینیں فراہم کردی گئیں
جمعہ 2 ستمبر 2016 22:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) کراچی ٹریفک پولیس کو نئے ٹریفک چالان سسٹم کے لئے A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 380ڈیجیٹل ٹکٹنگ مشینیں فراہم کردی ہیں ۔جس کے تحت سرکاری خزانے (یعنی )ادارے کو ماہانہ کروڑوں روپے چالان کی مد میں حاصل ہورہے ہیں ۔دوسری جانب کراچی میں ٹریفک چالان کے نئے سسٹم نے شہریوں کو سہولت اور ادارے کو مالی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد کراچی میں ٹریفک چالان کا ڈیجیٹل نیا سسٹم A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے متعارف کرایا ہے ۔
کراچی میں ٹریفک پولیس کو الیکٹرانک پیمنٹ کے لئے A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 380ٹکٹنگ مشینیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کو مشین آپریٹ کرنے کی ٹریننگ بھی دی جبکہ ٹریفک پولیس سیکشن آٖفسز49بوتھ بھی قائم کئے جو ٹریفک چالان کی پیمنٹ وصول کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
ٹریفک چالان کے نئے سسٹم سے کرپشن کی بھی بڑے پیمانے پر روک تھام ہوئی ہے ۔اور الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم پر شہریوں نے سسٹم کو مثبت قدم قرار دیا ہے ۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد الیکٹرانک پیمنٹ (ای پیمنٹ )سسٹم کراچی میں 2015میں A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ لے کر آئی اس سسٹم کے سبب چالان ہوتے ہی چالان کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز کنٹرول سسٹم میں جو کہ گارڈن ہیڈکوارٹر میں قائم ہے ریکارڈ ہوجا تا ہے ۔اور فوری طور پر چالان ہوتے ہی شہری لگائے گئے بوتھ پر چالان جمع کراکر اپنے کاغذات واپس حاصل کرسکتے ہیں ۔جبکہ پرانے سسٹم کے تحت بک پر چالان ہونے کی صورت میں چالان بینک میں جمع ہونا اور چالان جمع ہونے میں شہریوں کو ایک سے دو اور تین دن دشواریوں کا سامنا بھی کرنا پڑرہا تھا اور یہی نہیں چالان جمع ہونے کے بعد بھی اپنے کاغذات وصول کرنے کے لئے دوبارہ متعلقہ ٹریفک سیکشن پر جاکر اپنے کاغذات وصول کرنا کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑرہا تھااور اگر مزید تاخیر ہوجائے تو چالان کی صورت میں جمع ہونے والے کاغذات کو کورٹ سے حاصل کرنا پڑرہا تھا۔شہریوں کی ان مشکلات کا حل A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے پی کے سے لے کر کراچی پہنچی اور اس طرح الیکٹرونک چالان اور الیکٹرانک پیمنٹ نے شہریوں اور ادارے کو ایک دوسرے کے قریب بھی کردیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.