فاروق ستار اور بانی ایم کیو ایم کی پارٹنر شپ ہے یہ پارٹنر شپ نہیں ٹوٹے گی،مصطفی کمال

فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں ورنہ میرا احترام کا ضبط ٹوٹ جائے گا۔ہم جو باتیں گزشتہ چھ ماہ سے بول رہے ہیں قائد ایم کیو ایم نے 22 اگست کو ان پر مہر لگا کے خود کو’’ را‘‘ کا ایجنٹ ثابت کردیاہے، پریس کانفرنس

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ فاروق ستار اور بانی ایم کیو ایم کی پارٹنر شپ ہے یہ پارٹنر شپ نہیں ٹوٹے گی،فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں ورنہ میرا احترام کا ضبط ٹوٹ جائے گا۔ہم جو باتیں گزشتہ چھ ماہ سے بول رہے ہیں قائد ایم کیو ایم نے 22 اگست کو ان پر مہر لگا کے خود کو’’ را‘‘ کا ایجنٹ ثابت کردیاہے۔

جمعہ کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ملک دشمن تقریر کے بعد پاکستانیوں کا غصہ اور رد عمل دیکھ کر فاروق ستار اور ان کے ہمنواں حب الوطنی اور پاکستانیت جا گی اور حب الوطنی جا گی یہ لوگ جتنا جھوٹ بولیں گے ہم اتنے سچ بولیں گے، فاروق بھائی سچ بولیں ورنہ میرا ضبط ٹوٹ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب اِن کے قائد پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی ہدایات دے رہے تھے تب فاروق ستار سمیت سارے لوگ بیٹھے جی بھائی جی بھائی کہہ رہے تھے۔

پاکستان مخالف نعرے سننے کے بعد بھی کسی کی غیرت نہ جاگی اور کسی نے اٹھ کر روکنے کی کوشش نہیں کی آج بھی فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے معافی نامے کو بھی دیکھا جائے ان کے بیان کو بھی پھرکھا جائے کل پھر یہ کہیں گے کہ الطاف حسین کو معاف کردیا جائے اور ایک پریس کانفرنس کے میں تنظیمی آئین کو پرانی حالت میں بحال کر کے دیں گے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی کے ساتھ صرف ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت ممنتخب بلدیاتی نمائندے موجود ہیں جب کہ تنظیمی اسٹرکچر اب بھی اِن کے ساتھ نہیں یہ صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سب لوگ 22 اگست پر میڈیا ہاسز پر حملے کی بات کر رہے ہیں کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ اگلے دن کا کیا پروگرام تھا ان کے قائد نے ایک لاکھ خواتین کو جمع کر کے اگلے دن یعنی 23 اگست کو ڈی جی رینجرز کے دفتر پر حملہ کرنے کا کہا تھا۔