کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مزید 13دفاتر گرادیئے گئے

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) شہر قائد میں ایم کیو ایم کے سیکٹرز اور یونٹ آفسز گرائے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔کراچی کے دیگر علاقوں کے بعد ضلع وسطی میں بھی ایم کیو ایم کے غیر قانونی قبضے اور سرکاری زمین پر بنائے گئے دفاتر کے خلاف بڑی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر ہیوی مشنری کی مدد سے گرائے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایف بی ایریا میں یونٹ آفس اور یوسی 28 کے 3 دفاتر، جوہر آباد اور اطراف کے علاقوں میں ایم کیو ایم کے 7یونٹ ملبے کا ڈھیربن گئے۔

(جاری ہے)

سعید آباد کے علاقے میں ایم کیوایم کا ایک یونٹ آفس گرادیا گیا، جب ہیوی مشینری ایم کیوایم کے دفاتر گرانے پہنچی تو لوگوں کا ہجوم لگ گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دئیے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل کی انتظامیہ نے بھی ایم کیو ایم کے غیرقانونی دفاتر سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کرلی ہیں۔ دستاویز کے مطابق ضلع بھر میں متحدہ قومی موومنٹ نے کے ایم سی اور کے ڈی اے کی اراضی پر 29 دفاتر قائم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایم کیوایم کے دو سیکٹر اور 27 یونٹس آفس زمین بوس کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :