چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق کا جانکی دیوی ہستال کا دورہ

مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات ،سیکورٹی ،صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق کا جانکی دیوی ہستال کا دورہ ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات ،سیکورٹی ،صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ نے ٹرسٹ بورڈ کے زیر انتظام جمعیت سنگھ میٹرینٹی ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے وزٹ کے دوران سیکورٹی ،صفائی ،اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا ،چیئرمین بورڈ نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا اس موقع پر چیئرمین بورڈ کا کہناتھا کہ ہسپتال میں ڈاکڑز نرسز سمیت دیگر عملہ جو خواین پر مشتمل ہے مریضوں کی خدمت میں مصروف رہے ،اور یہاں آنے والے مریضوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت جدید طبی سہولیات میسر ہیں جسکی وجہ سے مریضوں کی تعداد اور ہسپتال کی آمدن میں اضافہ ہو رہا ہے چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ پچھلے تین ماہ سے اپنے شعبہ کے ماہر لیڈی ڈاکٹز اپنی ڈیوٹی سر انجا دے رہی ہیں اور ہسپتال کو مزید بہتر جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے ،اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریضوں نے چیئرمین بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور ملنے والی تمام سہولیات سے آگاہ کیا ۔