صوبائی وزیرکے پی کے علی امین گنڈاپور کی طرف سے اعلان کردہ بورے والا بار کیلئے 2لاکھ روپے صدربارمحمدجاوید شاہین اورسیکرٹری بار چوہدری نوید احمدچیمہ نے وصول کر لئے

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:36

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء)صوبائی وزیرمال کے پی کے علی امین گنڈاپور کی طرف سے اعلان کردہ بورے والا بار کیلئے 2لاکھ روپے صدربارمحمدجاوید شاہین اورسیکرٹری بار چوہدری نوید احمدچیمہ نے وصول کر لئے۔ تفصیل کے مطابق دورہ بورے والا کے دوران کے پی کے صوبائی وزیرمال علی امین گنڈا پورنے بورے والا بارسے خطاب کے موقع پر بار کیلئے دولاکھ روپے دینے کا اعلان کیاتھا گذشتہ روز بار روم میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں وبار ممبران ملک محمد فاروق اعوان اور چوہدری مختاراحمدجٹ نے دولاکھ روپے صدربار محمدجاوید شاہین اور سیکرٹری چوہدری نوید احمد چیمہ کے حوالے کئے اس موقع پر بارکے سینئر ممبران چوہدری محمدحبیب حاجی رشید احمدبھٹی چوہدری محمدعلی سردار ساجد احمدڈوگرمہرطاہرامجد سردارمحمدایوب ڈوگر سیف اللہ گریوال میاں افتخار صابر سردار شہزاد احمدڈوگر مہراسد مسعود فیاض عظیم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے صدربار محمدجاوید شاہین کے دولاکھ روپے کی رقم بار کی ویلفئیرکمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد حبیب کے حوالے کر دئیے اس موقع پر صدر بارمحمدجاوید شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی وزیرمال کے پی کے علی امین گنڈا پورکے مشکور ہیں کہ انہوں نے بار سے خطاب کے دوران بار کیلئے دولاکھ روپے دینے کا جووعدہ کیا تھا انہوں نے پورا کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بار ممبران پر زوردیا کہ جوممبران ویلفئیر فنڈجمع نہیں کرواتے وہ اپنے حصہ کی رقم مقررہ تاریخ پر جمع کروائیں کیونکہ یہ کسی کی ذاتی نہیں بلکہ وکلا کی فلاح و بہبود پرخرچ ہے اس موقع پر چوہدری محمدحبیب سردار ساجد احمد ڈوگر نوید احمد چیمہ مہرطاہرامجد سیف اللہ گریوال فیاض عظیم کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا