پورے صوبہ کا آئی جی ہوں مگر کراچی کے حالات پاؤں کی زنجیر بن گئے، آئی جی سندھ

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:26

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) آئی جی سندھ اﷲ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ پورے صوبہ کا آئی جی ہوں مگر کراچی کے حالات پاؤں کی زنجیر بن گئے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو گھوٹکی میں ڈھرکی اور میرپور ماتھیلو کے ماڈل تھانوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پورے سندھ کا آئی جی ہوں مگر کراچی کے حالات نے پاؤں میں زنجیر ڈال رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے صوبے کی عوام سے پیار ہے اور چاہتا ہوں پورے صوبے کا دورہ کروں مگر کراچی حالات پاؤں کی زنجیر بنے ہوئے ہیں۔اس وجہ سے کہیں بھی جا نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے سیل دفاتر کو کھولنے کے لئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک کی سالمیت خلاف بات کرے گا، اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس کا کام ہے نو گو ایریا ختم کرنا تو پولیس کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :