مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 3 برس خدمت، امانت، دیانت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں ‘شہبازشریف

تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی بے لوث خدمت سے آتی ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 3 برس خدمت، امانت، دیانت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی بے لوث خدمت سے آتی ہے اورعوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ آئندہ دو برس کے دوران عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :