سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو بھرپور حصہ دیا جائے ،یہ علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ،اس علاقے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ‘ سی پیک کے حوالے سے قائم تمام فورمز میں گلگت بلتستان کو نمائندگی ملنی چاہیے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ سینیٹر طلحہ محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:15

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو بھرپور حصہ دیا جائے یہ علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس علاقے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ‘ سی پیک کے حوالے سے قائم تمام فورمز میں گلگت بلتستان کو نمائندگی ملنی چاہیے ،سی پیک کے خارجی علاقے میں ترقیاتی منصوبے زیادہ دئیے جا رہے ہیں لیکن داخلی علاقوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کو گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ ان کو بھرپو رنمائندگی دی جائے اور ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں توانائی اور معدنیات سمیت سیاحت کے حوالے سے بے پناہ وسائل ہیں ان کو بروئے کار لا کر معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

اس طرف توجہ دی جائے ۔ چینی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کی طرف راغب کیا جائے ۔ سی پیک منصوبے میں ترقیاتی پروجیکٹس گلگت بلتستان میں بھی شروع کئے جائیں ۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان کو سینٹ میں نمائندگی دی جائے اور ان کی محرومیوں کو ختم کرنے پر توجہ دی جائے۔ گلگت میں سی پیک سیمینار کا انعقاد خوش آئندہے اس کے اختتام پر قرا ر داد جاری کرنی چاہیے تھی جو کہ نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :