ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری،مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،

ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمو د گوندل

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمو د گوندل نے کہا ہے کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ورکر ز ڈینگی لاروا کی برآمد گی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور جن ایر یا سے ڈینگی کے کیس سامنے آ رہے ہیں انھیں فوکس کرکے فوکنگ اور آئی آر ایس کیا جائے تاکہ ڈینگی پھیلنے نہ پائے ۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس کے ساتھ ساتھ ہاٹ سپاٹس خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نسل کو روکا جاسکے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ارشد علی صابر نے ڈینگی پر ہونے والے کام پر بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن ،اے سی صدر تسنیم علی خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اﷲ دتہ نجمی ، ای ڈی او سو شل ویلفیئر اسلم میتلا، ڈائریکٹر کالجز ملک محمد اصغر ، ڈی او سول ڈیفنس سنجیدہ خانم ، ڈی او لیبر لیاقت علی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔

ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمو دنے کہا کہ ڈینگی ایکٹیوٹی پر مامور ٹیموں کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی اہلکار کی کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت راولپنڈی میں ڈینگی کیس نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ جو اب تک ڈینگی کیس سامنے آئیں ہے ان میں زیادہ تر مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح محنت اور لگن سے کام جاری رہا تو مزید موثر نتائج مرتب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ایس او پیز کے مطابق اپنی ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز ی کے ساتھ جاری رکھیں تاکہ ڈینگی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :