راولپنڈی، محکمہ خوراک کا ہوٹلوں پر چھاپہ، دو ہوٹل سر بمہر کر دیئے

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) محکمہ خوراک راولپنڈی کی ٹیم نے انسداد ڈینگی مہم کے دوران راولپنڈی کے ہوٹلوں میں چھاپہ مار کر دو ہوٹل سر بمہر کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی اعجاز احمد سیال کی سربراہی میں انسپکٹر کاظم حسین شاہ، سپروائزر فوڈ طاہر ایوب ، انسپکٹر عابد حسین ، قاضی زبیر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد سلیم بٹ پر مشتمل ٹیم نے فاروق اعظم روڈ UC- 23میں عوامی ہوٹل اور راجہ بازار UC-38 عمران ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو لاروا برآمد ہونے سربمہر کر دیا ۔

مزید کاروائی کے دوران محکمہ خوراک کی ٹیم نے بابا جی ہوٹل کو وارننگ جاری کی۔ ڈی ایف سی راولپنڈی اعجاز احمد سیال نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے اب تک لاروا برآمد ہونے پر گیارہ ہوٹل سیل کئے ہیں جن میں سے د س ہوٹل راول ٹاؤن میں اور ایک ہوٹل پوٹھوہار ٹاؤن میں واقع ہے۔ اسی طرح اکیس مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں سے راول ٹاؤن میں پندرہ اور پوٹھوہار ٹاؤن میں چھ ہوٹل شامل ہیں ۔جنہیں لاروا برآمد ہونے پر سربمہر کیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :