وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،9بھکا ریو ں سمیت 19 ملزمان گرفتار

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران09بھکا ریو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02مسروقہ مو ٹر سائیکل ، 02ٹمپر ڈکا ریں ، لیپ ٹا پ ، مو با ئل فون ، چرس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 03عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سہا لہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملو ث ملزم زاہد محمود کو گرفتار کرکے اس سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے گرفتار ملزم ملزم ثقلین عبا س سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم شفیع اﷲ کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم اشرف خا ن کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم ابر اہیم محمد سے مسروقہ لیپ ٹا پ ، 02مو با ئل فون بر آمد کرلیے۔ تھا نہ نو ن پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم نا صر محمود کو گرفتار کر لیا۔اینٹی کا رلفٹنگ سیل پولیس نے دو ملزمان نا صر مسیح اور بشار ت حسین کے انکشاف و نشا ند ہی پر خیبر کا ر رجسٹر یشن نمبر RIV-7173اور مہر ان کا ر رجسٹر یشن نمبر KB-6222قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئیں گئیں ۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت دو ملزمان عمر ان علی اور ریا ست احمد کو گرفتار کرکے ان سے 250گر ام چرس بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ بھکا ریو ں کے خلا ف چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 09بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :